بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیریں مزاری کی بیٹی کا شہباز گِل کو کرارا جواب

وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے بھانجی کہنے پر شہباز گِل کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دے دیا۔

ایمان مزاری نے کہا کہ شہباز گِل اگر حکومت چلانے کے قابل ہوتے تو عوام کو ہر وقت مذہب کا درس نہ دے رہے ہوتے، بلکہ اپنی کارکردگی دکھا رہے ہوتے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایمان کو بھانجی کہتے ہوئے کہا آپ ہماری بھانجی ہیں، آپ کا منجن اپنی والدہ کے ارد گرد موجود لوگوں کو برا بھلا کہنے میں بکتا ہے۔

جواب میں ایمان مزاری نے کہا کہ ان کی والدہ کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ ان کا انتخاب ہے، اس کا مطلب ہر گز نہیں کہ وہ ان کی بھانجی ہیں، اپنے ٹرولز کی طرح "ماما” والا منجن مت بیچیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.