لاپتا افراد کے لواحقین سے مریم نواز کی ملاقات کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی لواحقین میں سے کچھ خواتین کو ملاقات کے لیے بلوالیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
لا پتہ افراد کے لواحقین نے وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیرداخلہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
اس وقت بھی لاپتا افراد کے اہل خانہ کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے۔
اس سے پہلے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے جبری گم شدگیوں کے معاملے پر فوری قانون لانے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.