جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر نے بشیر میمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

شہزاد اکبر نے اپنے وکلاء کے ذریعے بشیر میمن کو لیگل نوٹس بھیجوایا ہے۔

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ…

شہزاد اکبر کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے نام لیگل نوٹس میں الزامات لگانے پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کی جانب سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

لیگل نوٹس کے متن میں بشیر میمن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 دن میں الزامات واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.