جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر نوکری اور چاپلوسی میں ہر حد سے گزر چکے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نیب کے منشی شہزاد صاحب نوکری اور چاپلوسی میں ہر حد سے گزر چکے ہیں۔

ترجمان نون لیگ عظمیٰ بخاری نے حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر ہر ہفتے بیٹھ کر پلان کرتے ہیں کہ مریم نواز کی زبان بندی کیسے کی جائے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے جتنی لسٹیں بنانی ہیں بنالیں۔ اب ہم سب حکومتی چوروں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں۔

ترجما ن مسلم لیگ ن نے کہا کہ شہزاد اکبر جسٹس فائز عیسیٰ کے سوالوں کا جواب دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.