بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہری کو سفر سے روکنے والے بینک پر 20 ہزار درہم ہرجانہ

متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے عرب شہری کو اپنے والد اور بہن کی عیادت کے لیے جانے سے روکنے پر بینک سے 20 ہزار درہم ہرجانہ دلوادیا۔

امارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک عرب شہری جسے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے والد اور بہن کی عیادت کے لیے سفر پر جانا۔ تاہم بینک نے غلط معلومات فراہم کرکے پولیس کے ذریعے اسے سفر کرنے سے روک دیا۔

بینک کے اس عمل سے شہری کو مالی اور اخلاقی طور پر نقصان اٹھانا پڑا۔

امارات کی سول کورٹ نے اس حوالے سے حکم دیا کہ بینک شہری کو 20 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرے اور وکیل کی فیس بھی دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.