بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل نے کشمالہ طارق کو ن لیگ کی اصل ترجمان قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کشمالہ طارق کو اپوزیشن جماعت ن لیگ کی اصل ترجمان قرار دیدیا ہے۔

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے رونما ہوئے حادثے پر شہباز گل نے تبصرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کو بہت پہلے ہی وفاقی محتسب کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

شہباز گل نے مزید کہاکہ اُن کے عہدے اور پوزیشن کو بیٹے اور شوہر نے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ کشمالہ صاحبہ ن لیگ کی اصل ترجمان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.