بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی ضمانت پر مریم نواز کیا کہیں گی؟ فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انصاف بکتا ہے کہنے والی مریم نواز شہباز شریف کی ضمانت پرکیا کہیں گی؟۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب جب ن لیگ کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا، انہوں نے دھاندلی کا رونا رویا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بکھر چکی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کراچی جا کر شاید پیپلز پارٹی سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہشمند تھیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز کا لندن میں بیٹھے ہوئے ریجیکٹڈ سیاست دان سے حکومت کو ڈرانا مضحکہ خیز ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.