ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

شہباز، حمزہ منی لانڈرنگ ریفرنس، مزید گواہ طلب

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر نیب کے دو گواہوں پر وکلاء نے جرح مکمل کر لی، عدالت نے مزید گواہوں کو یکم اپریل کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت کی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت نیب کے دو گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، انہوں نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر مزید گواہ پیش کرے، نیب نے شہباز شریف اور اُن کے خاندان کے افراد کیخلاف 7ارب32 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

دوران سماعت جوڈیشل کمپلیس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.