بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

شمالی وزیرستان: میر علی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں علیم خان خوشالی گروپ کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ خفیہ آپریشن دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ علاقے میں سوئیپنگ بھی کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.