جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

شعیب اختر نے کس نوجوان کی وڈیو شیئر کی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ سے متعلق ایک مزاحیہ وڈیو شیئر کی ہے۔

شعیب اختر نے گراؤنڈ میں موجود نوجوانوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو شیئر کی جس میں ایک نوجوان بہت ہی تیز بال کو کھیلنے کی کوشش کے دوران گر جاتا ہے۔

شعیب اختر نے وڈیو کے ساتھ لکھا کہ لگتا ہے بیٹسمین 100mph کی رفتار والی بال کو کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

شعیب اختر کے اکاؤنٹس پر ان کی وڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں بن سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.