بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق کراچی ایکسپریس کے انجن کا بریک کلپ گر کر ریلوے پٹریوں کے درمیان کانٹے میں پھنس گیا اور شاہ حسین ایکسپریس اس دوران پٹری میں پھنسے کلپ کے مقام پر پہنچ گئی۔

اس موقع پر ریلوے بالائی پل کے نیچے موجود شہریوں نے خطرے کو بھانپ کر شاہ حسین ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روکنے کا اشارہ کیا اسی دوران انجن ڈرائیور نے شہریوں کے ہجوم کا اشارہ دیکھ کر ٹرین کو روک کر حادثے سے بچالیا۔

کراچی/سکھر/پنو عاقل(آئی این پی/بیورو رپورٹ/نامہ…

ریلوے ٹیکنیکل ٹیم نے پٹریوں کے کانٹے میں پھنسے کلپ بریک کو نکال کر ٹریک کلیئر کر دیا اور شاہ حسین مسافر ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد روانہ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.