جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

شاہد خاقان نے این اے 249 ضمنی الیکشن پر بلاول بھٹو سے حمایت مانگ لی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن، نوید قمر اور این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

اس دوران شاہد خاقان عباسی نے پی پی چیئرمین سے این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے لیے حمایت مانگ لی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو اس حوالے سے آگاہ کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.