بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر دیر میں آپریشن، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے  پاک افغان بارڈر کے قریب لوئر دیر میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے کیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرنیڈ برآمد کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں عابد اور یوسف خان کا تعلق سوات اور عبدالستار کا تعلق مردان سے تھا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 2019 میں سوات میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی واقعات میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں نے کئی عمائدین کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.