بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹری سینیٹ نےکہا ٹھیک، پریذائیڈنگ افسر کہتا ہے مسترد ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخاب میں سیکریٹری سینیٹ نے کہا ٹھیک ہے، پریذائیڈنگ افسرکہتا ہے مسترد ہیں۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ فاروق نائیک اور میں نے سیکریٹری سینیٹ سے مہر لگانے کے بارے میں پوچھا، سیکریٹری سینیٹ  نے بتایا کہ نام کے اوپر مہر بھی ٹھیک ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق نائیک نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی بنائیں آپ نے میری بات نہیں سنی ۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ شیری رحمان نے بھی پولنگ کے دوران سیکریٹری سینیٹ سے پوچھا، سیکریٹری سینیٹ نے شیری رحمان کو کہا کہ نام پر مہر ٹھیک ہے، سیکریٹری سینیٹ نے کہا ٹھیک ہے، پریذائیڈنگ افسر کہتا ہے مسترد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.