بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے اتحاد قربان نہیں کیا جاسکتا، ایم کیو ایم ارکان

ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ عمران خان پر عدم اعتماد کے مترادف ہوگا، سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے اتحاد قربان نہیں کیا جاسکتا۔

سینیٹ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ایم کیو ایم پاکستان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایم کیو ایم قیادت نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کو دیے گئے ظہرانے میں صدرجی ڈی اے صدرالدین راشدی ، وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت کی۔

 پیپلز پارٹی نے گذشتہ روز متحدہ کو پیشکش کی کہ سینیٹ الیکشن میں اُن کی جماعت یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے تو پیپلز پارٹی سندھ سے ایم کیو ایم کے دو امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اراکین اسمبلی کو تین روز تک مخصوص مقامات پر ٹھہرایا جائے گا۔

تمام اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے ایک ساتھ اسمبلی پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.