بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کا معاملہ، وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر ارکان کو اعتماد میں لینے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سینئر وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کور کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہیں جبکہ اس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نمبر گیم اور رابطوں سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اس کے بیانیے پر بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے لانگ مارچ سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

علاوہ ازیں اس اجلاس میں قومی اور پارٹی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.