جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء

سینیٹ میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، شبلی فراز

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے کامیاب ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عوام سینیٹ کے الیکشن میں شفافیت کے قائل ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے کیونکہ پیسے کی سیاست کے خاتمے تک شفافیت نہیں آسکتی۔

بلوچستان کو صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم اور کے پی کو فاٹا کے علاقوں کو خصوصی فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی سربراہی دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہے، الیکشن سے قبل ہونے والی خرید و فروخت جمہوریت کو کمزور کرتی ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں آنے والے نتائج کو کھلے دل سے قبول کریں گے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسلسل این آر او کی خواہشمند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.