سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 14 سیٹوں پر ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے راجہ عظیم الحق کو پنجاب میں اپنا امیدوار نامزد کر دیا، وہ کل الیکشن کمیشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راجہ عظیم الحق سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے قریبی عزیز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمٰن، تاج حیدر کو ٹکٹ جاری کیئے گئے ہیں۔
سندھ سے ہی جنرل نشست پر شہادت اعوان، جام مہتاب، عبدالغنی تالپور اور صادق میمن کو ٹکٹ جاری کیئے گئے ہیں۔
ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر فاروق نائیک اور کریم خواجہ کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں جبکہ خواتین کی نشست پر پلوشہ خان اور خیر انساء مغل کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عظیم الحق منہاس کو جبکہ خیبر پختون خوا میں فرحت اللّٰہ بابر کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
Comments are closed.