بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ امیدوار عباس آفریدی کے پشاور میں گودام پر پولیس کا چھاپہ

پشاور میں پولیس نے رِنگ روڈ پر مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے گودام پر چھاپہ مارا ہے۔

پشاور میں پولیس نے رنگ روڈ پر سیمنٹ کے گودام پر چھاپا مارا ہے وہ گودام مسلم لیگ ن کے سینیٹ کے امیدوار عباس آفریدی کا ہے۔

چھاپے کے دوران عباس آفریدی موجود نہیں تھے۔

عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہراساں کرنے کے لیے میرے گودام پر چھاپا مارا، گودام میں تقریباً 70 ورکر کام کر رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گودام پر چھاپا غلط فہمی پر مارا گیا،  گودام کو سیل کیا گیا تھا، اب سیل ہٹادی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.