
الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات کا شیڈول آج جاری کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو متوقع ہے۔
حکومت کی جانب سے سینیٹ انتخابات2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز کی مخالفت کی جارہی ہے۔
سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے، جسے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا ہے۔
Comments are closed.