سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نون لیگ کے رہنما پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے نادہندہ ہیں، اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔
رہنما نون لیگ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، میں تنقید کرتا ہوں اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی، جعلی ڈیمانڈ ختم کرانے کے لیے پیسے دینے کو تیار ہوں، آپ دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن میری آواز بند نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی کیسز میں نون لیگ کے رہنماحراست میں ہیں، سیاسی حریفوں کو میدان سے ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں، میری زبان نہ پہلے بند ہوئی تھی نہ اب ہوگی، میرے جیسے لوگ ان کو کانٹے کی طرح چبھتے ہیں۔
نون لیگی رہنما نے کہا کہ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل میں جاؤں گا۔
Comments are closed.