جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن جس انداز میں ہوئے اس کا پوری قوم کو دکھ ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن جس انداز میں ہوئے اس کا پوری قوم کو دکھ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 1500 بیلٹ تھے ان پر مارکر یا کوئی بھی نشان لگایا جاسکتا تھا، اگر ہمیں تسلی نہیں ہوگی تو الزامات لگائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سب ہی کہہ رہے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی، ہم نے کہا بیلٹ پیپر ایسے پرنٹ کرائیں کہ شکایت آئے تو تحقیقات کرسکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے اعتماد اٹھ گیا ہے، نئے الیکشن کمیشن میں 2 پرانے ممبرز بھی ہیں، صرف پی ٹی آئی نے نہیں باقی جماعتوں نے بھی سینیٹ الیکشن پر اعتراض کیا۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کہہ رہے تھے اوپن بیلٹ کرانے سے ہی کرپشن کا دروازہ بند ہوگا، الیکشن بالکل صاف شفاف نہیں ہوا، الیکشن کمیشن اس کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے بارے میں ہمارے تحفظات ہیں جو ہم کہتے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.