جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سینٹرل جیل مردان میں قیدی کی مبینہ خودکشی

سینٹرل جیل مردان میں قیدی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق خودکشی کرنے والا 30 سالہ قیدی منشیات کے مقدمے میں سزا کاٹ رہا تھا۔

جیل انتظامیہ نے مزید کہا کہ گلے میں پھندا ڈال کر جان لینے والا قیدی ذہنی مریض تھا اور دماغی امراض کی ادویات بھی استعمال کرتا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق قیدی نے اس سے پہلے بھی خود کشی کی کوشش کی تھی تاہم اس بار وہ خود کو مارنے میں کامیاب رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.