تحریک انصاف کے نو منتخب سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
لاڑکانہ پہنچنے پر سیف اللّٰہ ابڑو کا جگہ جگہ پر استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پہلے دن سے ہی سیاسی اتحاد نہیں تھا، پیپلز پارٹی مفادات کے لئے پی ڈی ایم میں شامل رہی ہے۔
سیف اللّٰہ ابڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سازش کے تحت نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو پتا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہیں، پاکستان پہنچنے پر وہ گرفتار ہوں گے۔
Comments are closed.