
سیالکوٹ میں گھر میں میاں، بیوی اور دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا دلخراش واقعہ ڈسکہ کے گاؤں کوٹلی کولیاں میں پیش آیا جہاں گھر میں فائرنگ کرکے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں 35 سالہ عدنان، اہلیہ مشال اور دو بچے شامل ہیں، ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کا اپنے باپ بشارت کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول عدنان کا باپ بشارت واقعے کے بعد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.