پیر9؍رجب المرجب 1442ھ 22؍فروری 2021ء

سیالکوٹ ضمنی انتخاب: پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ڈسکہ کلاں گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور رینجر کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈسکہ کلاں کے پولنگ اسٹیشن پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر پولنگ روکی گئی تھی کہ اس دوران ایک شخص فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف سید ظاہرے شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 پر آج ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔

حلقے میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں، جبکہ یہاں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔

مسلم لیگ نون نے اس بار اپنے مرحوم ایم این اے کی بیٹی سیدہ نوشین افتخار کو میدان میں اتارا ہے۔

پیپلزپارٹی نے اپنا امیدوار نون لیگ کے حق میں دستبردار کرالیا ہے، جبکہ تحریکِ انصاف کے نامزد امید وار علی اسجد ملہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.