منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

سپریم کورٹ: 3 مقدمات لسٹ سے ہٹا دیئے گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 مقدمات لسٹ سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا مقدمہ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

کراچی، نارووال، اسلام آباد (اسٹاف…

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت کی جانب سے پانی روکنے کےخلاف دائر درخواست بھی ڈی لسٹ کر دی گئی۔

عدالت عظمیٰ میں سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سے متعلق کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث یہ تینوں مقدمات ڈی لسٹ کیئے گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج 1 بجے دن ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.