سرگودھا کے سول جج اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد 31 مارچ تک عدالتی امور کو معطل کردیا گیا۔
ادھر پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 23 ریسٹورنٹ سیل کردیے گئے جبکہ رات 8 بجے کے بعد دکانیں بند نہ کرنے پر 47 دکان داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 28 مارچ تک بند کردی گئی۔
علاوہ ازیں ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 دکان دار گرفتار اور 27 دکانیں سیل کردی گئیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.