
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد لاپتا شہری انیس عباس بازیاب ہونے کے اپنے گھر پہنچ گیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس نعمت اللّٰہ نے سماعت کی، اس دوران بزرگ خاتون کا لاپتا بیٹا انیس عباس اپنی والدہ کے ساتھ خود عدالت میں بھی پیش ہوگیا۔
دوران سماعت بیٹے کی بازیابی پر بزرگ خاتون کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔
دوران سماعت جسٹس نعمت اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتا شخص جو بھی ہے آخر انسان ہے اسے تلاش کرنا چاہے۔
عدالت کی جانب سے شہری انیس عباس کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی گئی۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے لاپتا اسد اقبال کی عدم بازیابی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کردیا۔
Comments are closed.