جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری خزانہ کے وارنٹ جاری کردیے

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، تنبیہ کے باوجود سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.