جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ کیلئے کورونا ویکسین کی 83 ہزار خوراکیں صوبائی حکام کے حوالے

سندھ کے لیے کورونا ویکسین کی 83 ہزار خوراکیں اسلام آباد میں صوبائی حکام کے حوالے کردی گئیں۔

سندھ کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی کھیپ کمرشل فلائٹ سے کراچی پہنچے گی، پہلی کھیپ سے41 ہزار 500 فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسینیٹ کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس ویکسینیشن کا آغاز بدھ سے ہوگا۔

سندھ میں ویکسین لگانے کی تقریب بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں جن میں سے9 کراچی میں ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.