جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ پولیس میں 10 روز میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ

سندھ پولیس میں گزشتہ 10 روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید 89 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق 89 نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 339 ہوگئی ہے جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران / جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 6 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 80 ہے اور اب تک 6 ہزار 235 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری کیے جاتے ہیں۔

سندھ پولیس کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.