جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سندھ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں اسکولوں کے حوالے سے کہا ہے کہ سندھ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہے، اگر کسی علاقے میں شرح بڑھی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا تو اُسی علاقے کےاسکول بند ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا شرح زیادہ ہے وہاں اسکول بند کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کسی ضلعے میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اگر اسکولوں کو بند کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.