کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 16 مئی تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی، جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، ریستوران میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریستوران میں آؤٹ ڈور سروس رات دس بجے تک ہوگی، تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند رہینگے، شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف50 فیصد ہوگا، تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
Comments are closed.