بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے میں ایک دن میں کورونا کے کے مزید 545 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 338 مزیض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے مزید 7 افراد کے انتقال کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 4066 ہوگئی ہے جو امراض کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

سندھ میں مزید 9981 ٹیسٹ کئے گئے جس کےنتیجے میں545 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں اب تک 2778294 ٹیسٹ کے نتیجے میں 250042 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ان میں 91 فیصد یعنی 226752 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

نئے کیسز میں سے کراچی میں 272، حیدرآباد میں 130، سجاول 13، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار 11-11، میرپورخاص 10، ٹھٹھہ 9، خیرپور، سانگھڑ اور کشمور 8-8، لاڑکانہ 7، نوابشاہ، گھوٹکی، جیکب آباد اور عمرکوٹ 5-5، سکھر، دادو، نوشہروفیروز، مٹیاری اور جامشورو 4-4، قمبر 2، بدین ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.