جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق، 262 نئے کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ کورونا وائر س سے متاثرہ 262 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 10443 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 262 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح کا 2.5 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 128 مریض صحتیاب ہوگئے۔

ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فیصد کی ویکسینیشن کی جاچکی، جن میں دس ہزار کے قریب بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثر 256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 40 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق کورونا کے 262 نئے کیسوں میں سے 122 کا تعلق کراچی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.