ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سندھ میں کورونا سے 4 افراد کا انتقال، 247 نئے مریضوں کی تشخیص

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 152 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8506 ٹیسٹ کے نتیجے میں 247 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 2.9 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4486 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ 

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 152 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ 247 نئے کیسز میں سے 120 کا تعلق کراچی سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.