بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے: مرادعلی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چند روز کے دوران کورونا کے مریضوں کی تعداد تین گنا تک بڑھ گئی ہے اور  اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں ایک ہفتے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد تک پہنچ گئی۔

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا بتانا ہے کہ حیدر آباد میں کورونا مثبت کی شرح 17 فیصد رہی۔

انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی فراہمی پر نظر ہے، صوبے میں تین سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کے پیداواری پلانٹ ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیشِ نظر  تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.