جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ میں بزرگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

سندھ میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سول سرجن کراچی اور سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرحت عباس نے  جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  60 سال سے زائد عمر کے 500 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف کووڈ کے حامل افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جارہی ہے، ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر رجسٹریشن کرائیں، رجسٹریشن کروانے کی تصدیق کے بعد کووڈ موصول ہو گا۔

ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ خالق دینا ہال میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوا، اس ویکسن سے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، ویکسین لگنے کے بعد سائیڈ ایفیکٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

 انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.