اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

سندھ حکومت کی مرحومین کے کوٹے پر340 ملازمتوں کی منظوری

سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر340 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی و معذوری کوٹا پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، سیکریٹری قانون سمیت متعلقہ سیکریٹری شریک ہوئے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2019 ء سے اب تک 4763 فوتی کوٹا پر ملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207،صحت کے 34،آبپاشی کے 5 اور بلدیات میں 32،محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 12، زراعت میں 9 ملازمتوں سمیت کالج ایجوکیشن میں 8، لائیو اسٹاک میں 2، خوراک میں 1،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 6،محکمہ داخلہ میں 4،سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں 8،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں1 اورریوینیو میں2ملازمتوں کی منظوری بھی شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت دی کہ رپورٹ میں بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز بھی ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملات کے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.