جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے کتے مارے نہیں، بھگت ہم رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کتے سندھ حکومت نے نہیں مارے، بھگت ہم رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کتوں والے معاملے کو کون دیکھے گا؟، اس حوالے سے جو رقم خرچ ہوچکی ہے وہ کہاں خرچ ہوئی۔

علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمسٹریٹر ضلع شرقی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کتوں نے لاکھوں بچوں کو کاٹا ہے، ویکسین کوئی نہیں ہے۔ بتایا جائے، کتے نیوٹرل کرنے کے لیے جو فنڈز ملے کہاں گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.