سندھ اسمبلی کے باہر 7دن سے احتجاج پر بیٹھے اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ کئی اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
افراتفری کے باعث اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں، ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے پی آئی ڈی سگنل سے متصل شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک تمام اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.