ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

سندھ، کورونا کے مزید 241 نئے کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8878 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں سے 241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ  سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 4468 ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج مزید 184 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد  سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253041 ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک 3161638 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 261822 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وقت 4313 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 4021 مریض گھروں میں ہیں اور 9 آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں جبکہ  283 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ 254 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ صوبے کے 241 نئے کیسز میں سے 78 کا تعلق کراچی سے ہے، اسی طرح کراچی کے ضلع شرقی میں اس وقت کورونا وائرس کے 50،ضلع جنوبی14، ملیر 6، ضلع وسطی 5،ضلع غربی2 اور کورنگی میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کشمور میں اس وقت کورونا وائرس کے 35 مریض، حیدرآباد 23، دادو18،ٹنڈو محمد خان 15، عمرکوٹ 14، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں11 ، 11 ہیں جبکہ جیکب آباد میں 8، گھوٹکی، سکھر اور جامشورو میں 4۔4 مریض موجود ہیں۔

اسی طرح  مٹیاری میں 2  اور شہید بے نظیر آباد میں سے کورونا وائرس کا 1نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.