پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ناجائز، نااہل اور نالائق سلیکٹڈ حکومت میں بیروزگاری، منہگاٸی اور غربت شتر بے مہار ہوگئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر سے ملاقات کے دوران کیا۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت اہم قومی معاملات پر پارلیمنٹ کا سامنا کرنے سے شرماتی ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی رواں پارلیمانی سال میں مطلوبہ اجلاس کی تعداد پورے نہیں کرسکےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور جمہوری اقدار مستحکم کرنے کے لئے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار نبھائے گی۔
Comments are closed.