مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطنت عمرانیہ ڈھائی سال بعد بھی مریم نواز کے خوف میں مبتلا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کے خلاف پٹیشن تیار کی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے منشی کہتے ہیں ہمارا نیب سے کوئی تعلق نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز 2 بار جیل کاٹ چکیں لیکن عمران نیازی سے جیل میں 2 راتیں بھی نہیں گزاری جانی۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی نون لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے، اسی طرح نون لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کرنا جاوید لطیف اور نون لیگ کی ذہنی پستی کی عکاس ہے۔
Comments are closed.