سعودی عرب کی سول تنصیبات اور شہریوں پر حملہ آور حوثیوں کے ڈرونز اور انہیں تباہ کرنے کی وڈیو جاری کردی گئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام حوثیوں کے اس دعوے کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کی عسکری تنصیبات پر 18 ڈرونز سے کامیاب حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی سول تنصیبات پر حملوں کی کوشش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے بند کرانے کے لیے فوری اقدام کرے۔
Comments are closed.