بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں 4 کورونا مریضوں کا انتقال، 253 نئے کیسز کا اندراج

ریاض سے جاری وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 276 ہوگئی ہے اور 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4 مریض انتقال کر گئے۔ اس طرح مملکت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 366 ہوگئی ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 208 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 753 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.