بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودیہ کیلئے PIA کی SOPs تبدیل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز تبدیل کر دی گئی ہیں۔

5 مئی سےسعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہو چکی ہے۔

پی آئی اے کے اعلامیئے کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، منفی کورونا ٹیسٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے۔

12 سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ، 12 سال سے کم عمر اور معذور افراد کا اینٹیجن ٹیسٹ ہو گا۔

پی آئی اے کے اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہو گا، جبکہ منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.