جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سری لنکا کے تھیسارا پریرا نے بھی چھ گیندوں پر 6 چھکے لگادیے

آل راؤنڈر تھیسارا پریرا ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن آل راؤنڈر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لسٹ اے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ 

سری لنکا آرمی کے کپتان تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کی ایک نہ چلنے دی۔ 

انھوں نے جب شاٹ لگانے شروع کیے تو ایک، دو یا تین نہیں بلکہ ایک اوور کی تمام چھ گیندوں پر چھکے لگا ڈالے۔ 

اپنی اننگز میں انھوں نے 13 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ یہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کسی بھی سری لنکن کھلاڑی کی جانب سے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا پہلا کارنامہ ہے۔ 

واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی پریرا ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی اس چھوٹی سی فہرست میں شامل ہوگئے جس میں پہلے سے ہی گیری سوبرز، روی شاستری، ہرشیل گبز، یوراج سنگھ، روس وائٹلے، حضرت اللّٰہ زازئی، لیو کارٹر اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.