ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

سری لنکا نے بھارت و جاپان کیساتھ کنٹینر ٹرمینل معاہدہ ختم کردیا

سری لنکا نے بھارت اور جاپان کے ساتھ کیا گیا پورٹ معاہدہ ختم کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق کولمبو پورٹ پر اسٹریٹیجک کنٹینر ٹرمینل بنانے کیلئے تینوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔

سری لنکن ٹریڈ یونین اورحزب اختلاف کی جماعتیں معاہدہ ختم کرنے پر زوردے رہی تھیں، جس کے بعد اسے ختم کردیا گیا۔

معاہدے کے تحت ٹرمینل کے 49 فیصد شیئرز بھارت اور جاپان کی ملکیت جبکہ اکثریت شیئرز سری لنکا کی پورٹس اتھارٹی کے ہونا تھے۔

کولمبو میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دلی کو توقع ہے کہ 2019 میں تینوں ممالک نے جس معاہدے پر دستخط کیے تھے اس پر بروقت عمل کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.